loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے ڈیلیوری کاؤنٹرز  ہفتے کوبھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار شدہ پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مزید سہولت فراہم کی جاسکے۔ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ خصوصی سہولت ابتدائی طور پر دو ماہ تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایسے پاسپورٹس جو 6 ماہ سے زائد عرصے تک متعلقہ دفاتر سے وصول نہیں کیے گئے انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیا جائے گا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تیار شدہ پاسپورٹس بروقت متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے وصول کرلیں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچا جاسکے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں