loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

حالیہ اضافے نے خریداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہو رہی ہے

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 811 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

چاندی کی قیمت بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں رہی۔ فی تولہ چاندی 144 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے، جو حالیہ دنوں میں اس کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی منڈی میں طلب و رسد کا فرق اور جغرافیائی کشیدگیاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، جس سے عام صارفین کی قوت خرید مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں