×
لبنانی 10 روزہ جنگ بندی پر خوش ہیں ۔

لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت میں جشن اور فائرنگ، تہران میں نعرے گونج اٹھے

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی بیروت میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، جہاں جشن منایا گیا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شہریوں نے اس موقع پر امن کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی اس پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا، جہاں فضا حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان اور خطے کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس جنگ میں کامیابی حزب اللہ کی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت اور ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا پر عدم اعتماد اور ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باوجود ایران نے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس میں سب سے بڑی 

 

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔