loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

طالبان رجیم اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

ہمیں افغانستان اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول ’’را‘‘ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی، خارجی کا انکشاف

فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ فتنۃ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا۔

خارجی عامر سہیل اپنے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبے پکتیکا میں فتنۃ الخوارج کے مرکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

فتنۃ الخوارج کے اہم سرغنہ نے بتایا کہ افغانستان میں موجود داعش، القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے جبکہ ہمیں افغانستان اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں بشمول ’’را‘‘ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔