loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
15-Jun-2026
29-Dhul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 32°C
15-Jun-2026
29-Dhul Hijjah-1447

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی رہنماؤں کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

اسی دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کے دورے کے عندیے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

اسلام آباد میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ناکے لگائے جا رہے ہیں جن پر پولیس اور فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسی طرح پنجاب سے بُلائی گئی پولیس کی اضافی نفری بھی اسلام آباد میں فرائض سرانجام دے گی۔

جڑواں شہروں، اسلام آباد اور راولپنڈی، کی انتظامیہ نے دونوں شہر کے اندر موجود پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو بند کروا دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق یہ اڈے 26 اپریل تک بند رہنے کا امکان ہے۔۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں