’پاکستان، اس کے عظیم وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، یہ دونوں شاندار شخصیات ہیں

پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت کےدوروں کےبعد غیر معمولی پیشرفت ایران نے آبنائےہرمز کھول دی امریکہ نےاسرائیل کو لبنان پر بمباری سےروک دیا ٹرمپ نےآبنائے ہرمز کو آبنائے ایران قرار دیدیاہے
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان کی جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کی۔پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت کےدوروں کےبعد غیر معمولی پیشرفت ایران نے آبنائےہرمز کھول دی امریکہ نےاسرائیل کو لبنان پر بمباری سےروک دیا ٹرمپ نےآبنائے ہرمز کو آبنائے ایران قرار دیدیاہے آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، اس کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ کی جانب سے آبنائے ہرمز جنگ بندی کی ’باقی مدت‘ کے دوران تجارتی جہازرانی کے لیے مکمل طور پر کھولے جانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔
اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی، جبکہ دن کے اوائل میں یہ 98 ڈالر سے زائد تھی۔
این وائی میکس لائٹ سویٹ کروڈ، جو امریکہ کا معیاری خام تیل ہے، اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
تنازعے سے قبل برینٹ خام تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل سے کچھ کم پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
مارچ کے اوائل میں یہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا اور اسی مہینے کے آخر میں 119 ڈالر سے بھی اوپر چلا گیا۔
