loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
پاک بنگلہ ٹیسٹ سیرئز کے لئے سرفراز احمد نامزد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ۔ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیم کی کارکردگی اور کوچنگ سیٹ اپ پر مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز مئی میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلی جائے گی، جہاں پاکستانی ٹیم نئے کوچ کی نگرانی میں میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی کے دسمبر میں مستعفی ہونے کے بعد کوچنگ سیٹ اپ عارضی بنیادوں پر چلایا جا رہا تھا۔ اس دوران عاقب جاوید اور اظہر محمود نے عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔

نئے سیٹ اپ کے تحت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بدستور شان مسعود کریں گے، جبکہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ میں چند نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں تازہ توانائی لائی جا سکے۔

سرفراز احمد اس سے قبل پاکستان انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ بطور کپتان انہوں نے 2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری ٹیم میں نظم و ضبط اور اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ادھر شائقین کرکٹ کی نظریں اب بنگلہ دیش سیریز پر مرکوز ہیں، جہاں یہ دیکھا جائے گا کہ نیا کوچنگ سیٹ اپ قومی ٹیم کی کارکردگی میں کس حد تک بہتری لا پاتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔