loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کوتباہ کرنے کا حکم دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرجاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کو مکمل کنٹرول ہے۔ امریکا کی منظوری کے بغیر کوئی جہاز نہ داخل ہوسکتا ہے اور نہ نکل سکتا ہے۔امریکی بحریہ کو ایسی ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا حکم دیا ہے جو بارودی سرنگیں بچھا رہی ہوں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں سخت گیروں او اعتدال پسند دھڑوں کے درمیان اندرونی اختلافات ہیں۔ ایران اس مشکل میں ہے کہ اس کا لیڈر کون ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عائد کیے جانے والے ٹول ٹیکس سے ہونے والی آمدنی ایران کے مرکزی بینک میں جمع کروا دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔