کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ صالح آصف کی اسٹارٹ اپ “کرسر” عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی ہے۔کرسر کا ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 60 بلین کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
کرسر کے 4 طلبہ کی کمپنی ہے ۔ جس کے کو فاونڈر 26 سالہ صالح آصف بھی ہیں ۔ یہ سیلکون ویلی کےکئی اسٹارٹ اپ روجیکٹ کی طرح ایک اسٹارپ ہے ۔ جو اے آئی کی مدد سے کمپیوٹر کوڈنگ کو ایڈیٹ کرتی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی ہزاروں آئی ٹی کمپنیاں اس ٹول سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ان میں شاپیی فائی ،ایڈاپی اور ناوئیڈا جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
اسپس ایکس نے اپنے پوسٹ پر اس ڈیل کی تفصیل جاری کی ہیں ۔ جس کے بعد سے ٹیکنالو جی سے منسلک ماہرین اور ڈویلپرز کی بڑی تعداد اس طرف متوجہ ہو ئے ہیں ۔ معاہدے کے مطابق نے “کرسر” کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ معاہدہ 60 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پوسٹ میں یہ بھی ہے کہ اگر سال کے آخر تک مکمل ادائیگی نہ ہو سکی تو اسپیس ایکس 10 ارب ڈالر دے کر شراکت داری کرے گی۔
SpaceXAI and @cursor_ai are now working closely together to create the world’s best coding and knowledge work AI.
— SpaceX (@SpaceX) April 21, 2026
The combination of Cursor’s leading product and distribution to expert software engineers with SpaceX’s million H100 equivalent Colossus training supercomputer will…
یہ پیش رفت ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اے آئی کوڈنگ ٹولز مستقبل میں سافٹ ویئر انڈسٹری کا اہم حصہ بن جائیں گے۔ صالح آصف کی کمپنی کی مالیت 29 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ان کا نام فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے۔

صالح آصف کا تعلق کراچی سے ہے۔انہوں نے نکسر کالج سے تعلیم حاصل کی۔بعد میں وہ میساچوٹس اسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چلے گئے ۔ جہاں انھوں نے دوستوں کے ساتھ مل کر کمپنی آیننی اسفیر کی بیار رکھی ۔ جو سافٹ ویر اور مسقبل کی ٹیکنالوجی کو ملانے کا کام کر رہی ہے یہ ہی کمپی آگے چل کر کرسر بنی ہے۔
یہ کہانی صرف ایک نوجوان کی کامیابی نہیں۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوا سکتے ہیں۔اگر مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو ایسے کئی اور نام سامنے آ سکتے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیا کے امیر ترین نوجوانوں کی فہرست میں اپنا نام لکھواسکتا ہے ۔
ماشاء اللہ کراچی والے 😍😍