loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر جوہری حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کو روایتی طریقے سے ہی تباہ کرچکے ہیں تو جوہری ہتھیار کیوں استعمال کیے جائیں ۔ کسی کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔
قبل ازیں صدر ٹرمپ نے 7 اپریل کو ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب دم توڑ دے گی جسے کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا تاہم دھمکی کے چند ہی گھنٹوں بعد جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی تھی جس میں بعد میں توسیع کردی گئی تھی جو تاحال جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں