loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
رواں ہفتے میں مہنگائی 033 فیصد کم ہوگئی ۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 فیصد اور پیاز 9.35 فیصد سستی ہوئی جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔