loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جمعہ کی شام سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کریں گے۔ دورے کا مقصد دوطرفہ مشاورت، ملاقاتیں اور مذاکرات کرنا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ حکام سے خطے کی موجودہ صورتحال، تازہ ترین پیش رفت اورامریکا سے امن مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کی جنگ اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیرخارجہ عراقچی کا دورہ اہم ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے لیے جینیوا میں ایران کے سفیر علی بحرینی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کو مذاکرات جاری رکھنے ہیں تو اسے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔