loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان میں نجی و سرکاری اسپتالوں کےاندر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد کےواقعات میں نمایاں اضافہ دیکھاجارہاہے خاص طور پر اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ہیلتھ سروس پروائیڈرز سب سےزیادہ تشدد کا شکارہورہے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےنائب صدر ڈاکٹر مہران شر کےمطابق پاکستان میں 70،80 فیصد ڈاکٹرز پیشہ ورانہ زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں تشدد کا سامنا کرتےہیں۔ اسپتال سےباہر ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ اور جان لیوا حملے الگ جبکہ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز غیر محفوظ ہیں۔
ڈاکٹرثناگر کےمطابق یہ معاملہ محض چند واقعات تک محدود نہیں سنگین ہیلتھ کرائسسز کی شکل اختیار کرچکاہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےاسپتالوں میں۔سیکورٹی ایمرجنسی کےنفاذ کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈاکٹر محفوظ نہیں تو کوئی محفوظ نہیں ہے۔

One Response

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔