loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد جوابی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران کوامریکا کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
ایروانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ امریکا کو فوری طور پر ان غیر قانونی اقدامات سے باز رہنے کا حکم دیا جائے اورضبط کیے گئےتمام بحری جہازوں، سامان اور املاک کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔
امریکی اقدامات کا مقصد جنگ بندی کے باوجود ایران پر دباؤ بڑھانا ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی سپلائی اور معیشت کو متاثر کیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔