امریکی پاسپورٹ پر اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شائع ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) ایک غیر معمولی اور فیصلے کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر چسپاں ہوگی۔ امریکا کا یوم آزادی 4 جولائی میں منایا جاتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی میں امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ پر خصوصی ڈیزائن کے محدود تعداد میں پاسپورٹس جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ اس تاریخی موقع کو یادگار بنایا جا سکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے نئے پاسپورٹ کی تصویر بھی شئیر کی جس کے اندرونی صفحات پر ٹرمپ کی تصویر ان کے سنہری دستخط کے ساتھ شامل ہے۔
امریکا میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ کسی حاضر سروس امریکی صدرکی تصویر پاسپورٹ پر تصویر شائع کی جائے گی۔ ٹرمپ کی
تصویر والی یادگاری سونے کے سکے جاری کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
COMING SOON: Limited-edition U.S. passports to commemorate the 250th anniversary of American independence. pic.twitter.com/GYiBtSF22L
— Department of State (@StateDept) April 28, 2026