loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث 2026 میں توانائی کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری شدید تناؤ مئی تک ختم ہو جاتا ہے تو بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کشیدگی بڑھنے اور سپلائی میں مزید رکاوٹ کی صورت میں قیمتیں اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔توانائی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی رکاوٹوں نے تیل کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق 2026 میں برینٹ آئل کی اوسط قیمت 86 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں یہ 69 ڈالر فی بیرل تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔