ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 7 سو 15 روپے کمی ہوئی۔ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر سستا ہو کر 4572 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے گر کر 7766 روپے ہو گئی