loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

کراچی اور سندھ بھر میں موسم بتدریج زیادہ گرم اور خشک ہوتا جا رہا ہے، اور آئندہ دنوں میں اس شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔  جبکہ بعض دنوں میں یہ 37 یا 38 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔

محکہ  کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ہوا میں نمی نسبتاً زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی،۔خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں۔ سمندری ہوائیں شام کے وقت کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں گی، لیکن مجموعی طور پر موسم گرم اور قدرے حبس والا رہے گا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ  کے اندرونی علاقوں میں صورتحال زیادہ سخت رہنے کی توقع ہے۔ حیدرآباد، سکھر،گھوٹکی ، جیکب آباد ،نوشیروفروز ، نوابشاہ اور تھرپارکر جیسے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔ یہاں ہوا خشک ہونے کے باعث لو چلنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔

موسمی ماہرین کے مطابق اپریل کے آخر اور مئی کے آغاز میں سندھ بھر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس دوران پانی کی کمی، ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن جیسے مسائل میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو کھلے آسمان تلے کام کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر کراچی میں نمی کے باعث حبس اور گرمی کا امتزاج جبکہ اندرونِ سندھ میں شدید اور خشک گرمی آئندہ دنوں میں نمایاں رہے گی، اور فوری طور پر کسی بڑی موسمی تبدیلی یا بارش کی توقع نہیں ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔