loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

یونی ورسٹی روڈ کی تعمیر  پچھلے 4 سال سے  کراچی کے عام شہریوںکی حلق کی ہڈی بن گیا ہے ۔ اب تک ہزاروں کی میمز بن چکی ہیں ۔اب تک  سندھ حکومت  اس حوالے سے ایک دوسرے پر الزام لگا کر بچنے کی پالیسی پر کامزن رہی ہے ۔ جتنی جوں رنگی  ہیں وہ عام مسافروں اور رہائشیوں  کے کانوں پر رنگتی ہیں ۔ بلکہ اب 4 سال   کی حشر سامانیوں کے بعد  لوگوں کے زہین خشک ہو چکے ہیں ۔ یہ سڑک   ہرمز ہی نہیں بلکہ برصغیر کے سفارتی تعلقات  کی طرح کسی کروٹ بیٹھنے کو تیار نہیں ۔

پچھلے ہفتے  ایک بار پھر کراچی کے رہاشیوں کو نوید  ملی کہ اس پرو جیکٹ کو   فرئینٹر ورکر اورگنائزشن کو دے دیا گیا ہے۔ کیونکہ سندھ حکومت کے منتخب  کنسٹرکشن کمپنی   پروجیکٹ کو سنبھال نہیں سکی ۔اور شہریوں  کی شیخیں نکل گئیں ۔ اب سندھ حکومت اس گلے کی ہڈی نگل لینا چاہتی ہے ۔ اس کا عملی مظاہرہ آج صبح  مراد علی شاہ کا ریڈ لائن اور بی آر ٹی منصوبہ کے جائزے لینے  کے لئے یونی ورسٹی  روڈ پہنچ گئے۔ یہ دوراہ اتنا اچانک تھا کہ میر کراچی اور دیگر  ذمہ داران  بھاگم بھاگ   پہنچے۔

وزیراعلی مرادعلی شاہ کے اچانک  علی الصبح دورے پر افسران کی دوڑیں لگ گیئں۔وزیر اعلی کے ساتھ میئر کراچی مرتضی وہاب بھی وزیراعلی کےہمراہ ہیں۔وزیراعلی مرادعلی شاہ کےدورے کی اطلاع پر افسران پہنچے۔انھوں  نے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔  فیلڈ پر موجود ایف ڈبلیو او حکام نے منصوبے کی رفتار، معیار اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کراچی کے اہم شاہراہوں کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، انھوں نے جیل چورنگی سیکشن پر حکام سےبریفنگ لی۔ٹرانس کراچی کے زبیر چنہ اور ایف ڈبلیو او حکام نےکامن کوریڈور پر شروع کیےگئےکام سےآگاہ کیا گیا۔

وزیراعلی مرادعلی شاہ کو دیکھ کر شہریوں نےتصاویر بنائیں۔وزیراعلی مرادعلی شاہ نے حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی ٹریک اور بی آرٹی کوریڈرو کےمتبادل روٹ کا معائنہ کیا۔اب ہم یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ شاید  ہرمز  کھلنے کے ساتھ ساتھ یہاں بھی کام تیز ہو اور  لوگوں  کو کم دھکے کھانے پڑئیں اور گھنٹوں  ٹرئفک میں پھنے سے بچ سکیں ۔  

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔