loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

احتجاج، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار

کراچی:حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یکم مئی 2026 سے صوبے بھر میں جلوس، ریلی، احتجاج، دھرنوں، وال چاکنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خلاف ورزی پر کارروائی کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم دوران سفر گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش یا لہرانا ممنوع ہوگا اور اسلحہ گاڑی کے اندر رکھا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔