loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے امریکی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 7 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کی کشیدگی مزید جاری رہی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔