پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینٹر میں ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ ملتان کے شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نوازنے 18 رنز اسکور کیے۔
حیدرآباد کنگز مین کے بالرز محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ معاذ صداقت 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔
حیدر آباد کنگز مین جمعے کو ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔ پشاور زلمی نے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔