loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

اسرائیلی بحریہ نے ایک بار پھر دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا کو روک لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو محاصرے میں  لے کر فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

امدادی تنظیم نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکا۔ تنظیم نے عالمی حکومتوں سے فوری مداخلت اور امدادی مشن کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔