loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کے لیے بڑی چیزیں لے کر آئیں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ‘اپنا گھراسکیم’ کا افتتاح کرتے ہوئے قرض کے اہل افراد میں چیک تقسیم کیے۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ بجٹ میں بڑی چیزیں لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کے لیے قرض کی فراہمی ہے جس کے لیے 321ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 10 مرلے کی زمین تک گھر بنایا جا سکے گا۔ ماہانہ بنیادوں پر اسکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔