سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی سیکورٹی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراکاؤنٹ میں کہا گیا کہ ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک پاکستانی مقیم کو حراست میں لیا ہے جو دیگر5 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل کرنے اور بغیر اجازت نامے کے وہاں قیام کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی حکام نے گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پبلک سکیورٹی نے حج سنہ 1447ھ کے لیے جاری کردہ ضوابط کی پاسداری کرنے اور سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
📹 قوات أمن الحج تضبط (6) مقيمين لمخالفتهم أنظمة وتعليمات الحج.#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/uiPhb2ZyFq
— الأمن العام (@security_gov) April 28, 2026
پبلک سکیورٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی اطلاع فوری طور پر 911 پر دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الریاض کے علاقوں میں دی گئی یہ سہولت حکام کو قوانین کے نفاذ اور حج سیزن کی سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔