loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شِف کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی قرارداد کی مخالفت میں 50 جبکہ حق میں 47 ووٹ ڈالے گئے۔
ایران جنگ کے خلاف امریکی سینٹ میں قرارداد چھٹی بار مسترد ہوئی ہے۔ پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے جان فیٹر مین واحد ڈیموکریٹ رکن تھے جنھوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ دو ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنز اور رینڈ پال نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
وار پاورز کے تحت غیر ملکی تنازعات میں امریکا کی شمولیت کی منظوری یا خاتمے کے لیے 60 روز کے اندر کانگریس سے منظوری لازمی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔