یورپ دنیا کا تیزی سے گرم ہونے والا خطہ بن چکا ہے، اور اس حقیقت کو ایک تازہ عالمی رپورٹ نے مزید واضح کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اداروں اور یورپی موسمیاتی سروس کی مشترکہ رپورٹ یورپین اسٹیٹ آف کلائمیٹ کے مطابق براعظم یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط کے مقابلے میں دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جو اسے دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا خطہ بنا رہا ہے۔
یہ رپورٹ یورپین اسپیس پالیسی کے تحت جاری کی گئی تھی ۔تاکہ پورے یورپ میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں مانیٹر کی جائیں ۔ اور ایک جامع حکمت عملی وضع کی جاسکے ۔
اس رپورٹ کے مطابق 2025 کا سال یورپ کے لیے موسمی شدت کا سال ثابت ہوا، جہاں تقریباً 95 فیصد خطہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی لپیٹ میں رہا۔ شدید گرمی کی لہریں، جنگلات میں آگ، خشک سالی اور سمندری درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ اس بدلتے موسم کی واضح نشانیاں ہیں۔
Europe is warming >2x as fast as the global average, reducing snow & ice cover. High air temperatures, drought, heatwaves & record ocean temperatures affect regions from the Arctic to the Mediterranean.
— World Meteorological Organization (@WMO) April 29, 2026
European State of Climate #ESOTC2025 out now. ➡️https://t.co/ZpuYXBirKi pic.twitter.com/cEtm651YDg

یہ تبدیلی صرف درجہ حرارت تک محدود نہیں بلکہ یورپ کے قدرتی نظام بھی تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، برفانی علاقوں میں کمی ہو رہی ہے اور سمندروں کا درجہ حرارت مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ آرکٹک کے قریب علاقوں میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جو ماضی میں ایک غیر معمولی واقعہ سمجھا جاتا تھا۔
خشک سالی اور پانی کی کمی بھی ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی ہے۔ کئی علاقوں میں مٹی کی نمی خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے، جس سے زراعت، خوراک کی پیداوار اور دیہی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس نے لاکھوں ہیکٹر رقبہ جلا کر راکھ کر دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ تمام اثرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت، معیشت اور سماجی ڈھانچے پر بھی پڑیں گے۔
یہ رپورٹ ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ یورپ میں موسمیاتی تبدیلی کی رفتار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور اب صرف پالیسی نہیں بلکہ فوری اور مؤثر عمل کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے.
پاکستان جو موسمیاتی تبدیلیوں کی واضح مثال ہے ۔ ہم بھی اپنے ملک کو تیز ترین موسمیاتی تبدیلوں سے بچانے کے لئے فوری حد مقر کر سکتے ہیں ۔ وہ کیا ہو سکتے ہیں آئیں دیکھیں اس چارٹ میں ۔