رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الضحیٰ کی متوقع تاریخ سے متعلق پیش گوئی کردی۔
سیکریٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عید الضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
کونسل کے مطابق پاکستان میں نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی جبکہ17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
کونسل کے مطابق 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19 مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔