loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

 پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینٹرمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے۔عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

حیدرآباد کے کپتان مارنوس لیبوشین نے 39،صائم ایوب نے 38 اور کوشال پریرا نے 37رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے2 ،کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔ حیدرآباد کی جانب سے حنید شاہ نے شاندار آخری اوور کرتے ہوئے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔