تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے ارکان نے جون میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اوپیک پلس کے 7 رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے ورچوئل اجلاس میں جون میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اوپیک پلس نے اپریل اور نومبر 2003 تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر 2003 کے اعلان کردہ رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ 88 ہزار بیرل رد و بدل کیا جائے گا۔
تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ جون 2026 میں نافذ العمل ہوگی۔ اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ اقدامات کو مارکیٹ کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتِ حال کے مطابق جزوی یا مکمل طور پر بتدریج واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔ اوپیک پلس ممالک کا اگلا اجلاس 7 جون 2026 کو ہوگا۔