امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا۔
امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹوسکا نامی جہاز اور 22 ارکان پر مشتمل کریو کو پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔ آج امریکی فوج نے ایرانی جہاز کے 22 ارکان پر مشتمل کریو کی منتقلی کا کام مکمل کیا ہے۔ دیگر 6 مسافروں کو پچھلے ہفتے وطن واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک میں منتقل کیا گیا تھا۔
صدرٹرمپ نے ایرانی جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے وقت دعویٰ کیا تھا کہ جہاز نے 19 اپریل کو نافذ کی گئی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور امریکی بحریہ کا حکم ماننے سے انکار کیا تھا۔