loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان نے امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو حوالے کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ضبط شدہ ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی ٹوسکا کے عملے کے 22 ارکان کو گزشتہ رات پاکستان منتقل کیا گیا جنہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پچھلے مہینے قبضے میں لیے گئے ایران کے بحری جہاز اور اس کے عملے کو اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے جن کو آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق ایرانی جہاز کو ضروری مرمت کے لیے مالکان کو لوٹانے کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ واپسی کے اس عمل کو دونوں اطراف کے تعاون سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں اور سفارت کاری کرتا رہے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔