loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاورزلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں پشاورزلمی کی ٹیم نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی۔ اس سے قبل 2017 میں پشاور زلمی نے ایونٹ جیتا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگز مین کا 130 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 16ویں اوور کی دوسری گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ زلمی کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ 4 وکٹیں بھی لیں۔

فائنل میچ کی پہلی اننگز میں حیدرآباد کنگزمین 18 اوورز میں 129 رنز بنا سکی تھی۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اسکور نہ کرسکا۔ میچ کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔