پاکستان کے عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں جدید ترین کلینکس شروع کر دیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے 35 جدید ترین کلینکس کا آغاز کر دیا ہے۔ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں کلینکس کا افتتاح اتوارکو کیا گیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والےاب تک ہزاروں عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ رواں سال ادائیگی حج کے لیے پاکستان سے مجموعی طور پر 179210 عازمین حج کی آمد متوقع ہے جن کی پاکستان سے مرحلہ وار روانگی کا آغاز 18 اپریل سے ہوا تھا