loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم شدید گرم اور خشک ہے۔ دوپہر ایک بجے درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب کی جانب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے  گرم اور خشک  ہوا چل رہی ہے اور نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی  موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔