عالمی ادارے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقت ور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔
ہینلی پاسپورٹ رینکنگ 2026 کے مطابق کمزورترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ کمزورترین پاسپورٹس میں دوسرے نمبر پر شام اور تیسرے نمبر پر عراق ہے جبکہ افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے جہاں کے شہری صرف 23 ممالک کےلیے بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ میں سنگاپورپہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے شہری 192 ممالک کا سفربغیرویزے کے کرسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر طاقتور ترین پاسپورٹ تین ممالک کا مشترکا ہے جن میں جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری 187 ملکوں کا سفربغیر ویزا کرسکتے ہیں۔
طاقت ورپاسپورٹ کی فہرست میں ناروے اور سوئٹرز لینڈ بھی شامل ہیں جن کے لیے 185 ممالک میں ویزے کی قید نہیں۔