loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی رکن اسمبلی  کنگنا رناوت کانگریس رہنما راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پرغصے میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کی جانب سے کنگنا کا ایک فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ  اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوگئےتو میں ان سے شادی کے لیے تیار ہوں۔

کنگنا رناوت نے اس پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر ری شیئر کیا اور کہا کہ یہ خبرجعلی اور انتہائی افسوسناک ہے۔ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنا چاہیے۔ سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی عزت اور وقار نہیں ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔