loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

دنیا کے مشہور لگژری فیشن برانڈ کے بغیر تلوے والے جوتوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
انٹرٹینمنٹ میڈیا رپورٹس کے مطابق لگژری فیشن برانڈ ’شینائل‘ نے بغیر تلوے والے جو جوتے متعارف کروائے ہیں ان کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزارروپے ہے۔ منفرد ڈیزائن کے یہ جوتے ’شینائل‘ کے فیشن شو ’ریزارٹ 2027‘ میں پیش کیے گئے جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
شو میں ریمپ پر واک کرنے والی ماڈلز نے جو ہیلز پہن رکھی تھیں ان میں پاؤں کا نچلا حصہ مکمل طور پر غائب تھا اور صرف ٹخنے کے گرد ایک باریک سی پٹی بندھی ہوئی تھی۔ اس غیر معمولی انداز نے لوگوں کو چونکا دیا اور الجھن میں بھی ڈال دیا۔
سوشل میڈیا پر ان سینڈلز پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے اسے عجیب اور غیر ضروری قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے فیشن میں ایک نیا اور تخلیقی تجربہ کہا۔ ان منفرد جوتوں کی جو قیمت سامنے آئی ہے وہ ایک ہزار500 ڈالرز یعنی تقریبا 4 لاکھ 18 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔