loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

امریکا کے ایران کی مال بردار کشتیوں پر حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کی دو مال بردار شہری کشتیوں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کشتیاں عمان کی بندرگاہ خصب سے ایرانی ساحلوں کی طرف شہری نوعیت کا سامان لے جا رہی تھیں۔ امریکی کی جانب سے نشانہ بنائی جانے والی کشتیوں کا تعلق پاسداران انقلاب سے نہیں تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔