8 کروڑ لیٹر ڈیزل سے بھرا پاکستانی بحری جہاز کویت سے کراچی پہنچ گیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) کے ذرائع کے مطابق پاکستانی جہاز ‘خیرپور’ 3 روز قبل آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ پاکستانی بحری جہاز خلیج عمان سے ہوتا ہوا 3 دن بعد کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی بحری جہاز پر 8 کروڑ لیٹر ڈیزل موجود ہے۔