- مت اور افواج پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی
- ورم نےکہا کہ افغان طالبان رجیم مسلسل پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پرافغانستان کے
- ود کو مظلوم پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے۔ پاکستان واضح کرتا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور دہشت گردوں کے
- ماری دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور دہشت گردوں کے
- دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور دہشت گردو
چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق عوام، حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان غیرمتزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل ‘بنیان مرصوص’ کی مانند یکجا کھڑے ہیں۔ معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق عوام، حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کا کہنا تھا کہ قومی سطح پرمعرکہ حق کی یاد منانا بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے واضح پیغام ہے۔ بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کو واضح پیغام ہےکہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔
فورم نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےکہا کہ افغان طالبان رجیم مسلسل پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پرافغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانےکا جھوٹا الزام لگارہی ہے۔ یہ گمراہ کن بیانیہ افغان طالبان رجیم کی ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہےجس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور خود کو مظلوم پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے۔ پاکستان واضح کرتا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفرااسٹرکچرکےخلاف درست اہداف پر مبنی ہیں۔