شہرہ آفاق گلوکاراور ڈانسر مائیکل جیکسن موت کے 17 سال بعد بھی اسٹریمنگ کی دنیا کے نمبر ون آرٹسٹ بن گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مائیکل جیکسن مرنے کے 17 سال بعد بھی میوزک چارٹس پر راج کررہے ہیں۔ انہوں نے اسٹریمنگ سائٹس پر بوائز بینڈ، ٹیلر سوئفٹ اور جسٹن بیبر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل نےباکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی اور ان کے 70 اور 80 کی دہائی کے گانوں کو بھی دوبارہ مقبول بنا دیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد گزشتہ ہفتے سے ان کے مشہور گانے دوبارہ اسٹریمنگ چارٹس پر اوپر آنا شروع ہو گئے ۔
اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی ایجنسی کوورب ہر ماہ گلوبل ڈیجیٹل آرٹسٹ رینکنگ تیار کرتی ہے جس میں گلوکاروں اور پرفارمرز کی درجہ بندی اس بنیاد پر کی جاتی ہے کہ ان کے گانے بڑے پلیٹ فارمز پر کتنی بار اسٹریم ہوتے ہیں۔
مئی 2026 کی رینکنگ میں مائیکل جیکسن 11157 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وہ دوسرے نمبر پر آنیوالے جسٹن بیبر سے تقریباً 5000 پوائنٹس کی برتری رکھتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر کے پاپ گروپ بوائز بینڈ ہے اور اس کے پوائنٹس صرف 4397 ہیں۔
مائیکل جیکسن ہ ایک کے سوا تمام پلیٹ فارمز شازم، یوٹیوب، آئی ٹیونز، ایپل میوزک اور ڈیزر پر نمبر ون آرٹسٹ اور واضح طور پر آگے ہیں جبکہ اسپوٹیفائی پر وہ صرف معمولی فرق سے جسٹن بیبر سے پیچھے ہیں۔