بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں طلبا کا داخلہ مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے طلبا کا داخلہ مفت کر دیا۔ طلباء ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ ٹیسٹ میچز فری دیکھ سکیں گے۔ کرکٹ اکیڈمیز کے 15 سال تک کے ٹریننگ کرنے والے بچے بھی مفت میچ دیکھ سکیں گے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔