loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

حکومت نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کو تحریری طور پربجلی سبسڈی کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے تحت 8 ماہ نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔
نئے نظام کے تحت 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کروائی جائے گی۔ یہ سبسڈی جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ نئے نظام کا مقصد بجلی کے دو یا تین میٹر نصب کر کے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹ سے کم رکھنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔