loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

دنیا اور بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک امبانی فیملی کی ایشا امبانی کی سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی نے امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والے میٹ گالا میں دھوم مچا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشہور بزنس وومن اوربھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے ہیروں اور سونے سے بنائی گئی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں شرکت کی۔ ایشا امبانی کی قیمتی ساڑھی اور آم کی شکل کا بیگ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ایشا امبانی کی ساڑھی میں سونے کے تار کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس میں 1800 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ ایشا امبانی نے آم کی شکل کا جو بیگ اٹھا رکھا تھا اسے بھارتی آرٹسٹ سبودھ گپتا نے 20 سال قبل اسٹیل اور کریشیا سے بنایا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔