loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی۔ امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں پیش کی گئی قرارداد میں امریکا اور ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔ قرارداد کے متن میں پاکستان کو تنازع کے دوران غیرجانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا گیا۔ قرارداد رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایران سے جنگ کے دوران پاکستان نے فریقین کے درمیان سفارتی رابطے بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور تعمیری مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

قرارداد میں امریکی اور ایرانی سفارتی وفود کے مذاکرات کے لیے خصوصی انتظامات کرنے اور میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے امن مذاکرات کو کامیاب بنانے اور جنگ کے خاتمے کے لیے  اپنے شہروں کی بندش اور دیگر مشکلات برداشت کیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔