عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری کا امکان ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری بھی متوقع ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد تمام اہم شرائط پوری کردی ہیں جس کے بعد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت قرض کی اگلی قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔