آسٹریلیا کی حکومت نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے) پر پابندی عائد کردی۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ بی ایل اے کی جانب سے پاکستان میں عام شہریوں، سکیورٹی فورسز، بنیادی ڈھانچے، غیر ملکی شہریوں اور پاکستانی ریاست پر حملوں کے باعث کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندیاں دہشت گردوں کے مالی ذرائع کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی تاکہ ان کے لیے کارروائیوں کی فنڈنگ، بھرتی اور نقصان دہ نظریات کے پھیلاؤ کو مشکل بنایا جا سکے۔