loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں ہوں گے۔

جی ایچ کیو میں معرکہ حق کی یاد میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا فتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے۔ آئندہ مہم جوئی ہوئی تو اثرات انتہائی خطرناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔

فیڈ مارشل نے مزید کہا کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے۔ ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کو تنہائی کا نشانہ بناکر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے تاہم پاکستان یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ  معرکہ حق صرف دو ممالک  کے  درمیان جنگ نہ تھی بلکہ یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں باطل کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔