loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی عازمین حج کے خلاف کریک ڈاؤن میں 18 پاکستانی اور افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی عازمین حج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد حج امور کو انتظامات کے مطابق محفوظ اور رواں رکھنے لیے ان عازمین کو روکنا ہے جو بغیر اجازت یا غیر قانونی طور پر مکہ پہنچے ہیں یا اس کوشش میں ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق  مکہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 افغانی اور پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا۔ زیر حراست افراد سے نسک کارڈز اور حاجیوں کی کلائی پر باندھے جانے والے ‘رسٹ بینڈز’ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں